ُُٰ کرپٹ جماعتوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: طارق مدنی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو سیاسی ‘معاشی اور اخلاقی طور پر جتنا نقصان ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے پہنچایا ہے اتنا کسی نے بھی نہیں پہنچایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں وفاق اور صوبوںمیں ہونے کے باوجود احتساب کے عمل سے گزر رہی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے تاج محمد مکی کی جانب سے لانڈھی میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایساپہلی بار ہوا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بحیثیت ملزم کے اپنی کرپشن کا حساب سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش کررہے ہیں حالانکہ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ جے آئی ٹی میں پیش ہونے اور احتسابی عمل سے گزرنے کےلئے پہلے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیتے لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک نے بھی اس حوالے میں قطعی اخلاقی جرا¿ت کا مظاہرہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک وطن عزیز سے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور سیاسی و دیگر کرپٹ عناصر کا سخت و کڑا احتساب نہیں کیا جائے گا۔