ملیر میں مسلم لیگ (ن) کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم‘ افطار ڈنر دیا گیا

19 جون 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوسی 4 مجید کالونی ضلع ملیر کے چیئرمین فیروز خان کی جانب سے مستحق میں افطار عشائیہ اور راشن تقسیم کیاگیا مہمان خصوصی کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا اور ضلع ملیر کے صدر ملک تاج دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم اور دوسری صورتوں میں مدد کرنا اسلام کی تعلیم بھی ہے اور انسانیت کی خدمت بھی۔ وزیر اعطم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان جلد خوشحالی اور ترقی کی اعلیٰ منزل تک پہنچ جائے گا۔