پی ایس 114 کے اقلیتی عوام علی اکبر گجر کے ساتھ ہیں‘ نعمان مورس تنویر

19 جون 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمان مورس تنویر نے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارٹی کا اچھا فیصلہ ہے منارٹی ونگ علی اکبر گجر کے ساتھ ہے اور انتخابی مہم اور ووٹنگ ڈے پر کرسچئن اور ہندو برادری اس حلقے میں اپنا مثبت اور اہم کردار ادا کرے گی۔