ڈاکٹر سلیم حیدر کی اہلیہ سپرد خاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کی اہلیہ کو ایئر پورٹ ماڈل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ نماز جنازہ گلشن اقبال میں واقع مسجد اویس قرنی میں ادا کی گئی‘ فاتحہ سوئم آج ڈاکٹر سلیم حیدر کی رہائشگاہ گلشن اقبال 10-A میں بعد نماز عصر ہو گی۔