بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی پلان مرتب

19 جون 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ممکنہ برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے گئے تمام محکمے دوران برسات عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور برساتی پانی کی با آسانی نکاسی سمیت کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے انتظامات میں مصروف ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا کر صحت مند ماحوال کا قیام یقینی بنا نے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں انہوںنے ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے ساتھ بلاتعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے بلدیہ کورنگی کے سربراہان نے تمام محکماجاتی سربراہا ن سے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر ترتیب دیا جائے اور کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بھی ترتیب دیا جائے۔