یوم علیؓ ‘ بہترانتظامات پر رضی حیدر رضوی کا اظہار تشکر

19 جون 2017

کراچی( نیوز رپورٹر) پاکستان علماءو مشائخ کونسل کے صدر ڈاکٹر مبشر عالم‘ مولانا حسین مسعودی‘ مولانا عبداللہ جونا گڑھی‘ علامہ سجادشبیر‘ صغیر عابد رضوی‘ سہیل مرزا اوردیگرنے یوم علیؓ پربہترین سیکیورٹی انتظامات پرمقامی انتظامیہ شیعہ سنی علماءکرام اور عوام اوردیگر فلاحی تنظیموں کا شکریہ اداکیا۔ جنہوں نے دن رات کاوشیں کرکے ایک پر امن ماحول قائم کیا‘جس سے شرپسندوں کو اپنے مقاصد میں ناکامی ہوئی‘ ان رہنماﺅں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ شہادت حضرت علی کے جلوس اور مجالس میں تمام مکاتب فکرکے مسلمانوں نے شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔