مستحقین کی امداد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے‘ انجینئر شاہ میر

19 جون 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر بزرگ رہنماء انجینئر شاہ میر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کی امداد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ہم زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کر کے اپنی آخرت اور دنیا سنوار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد میں مستحقین میں رمضان راشن تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری زاہد شاہ میر اور لانڈھی کے رہنماءزمرد چوہان سمیت دیگر پارٹی رہنماءبھی موجود تھے۔ انجیئنر شاہ میر نے کہاکہ خوش نصیب ہیں ہم لوگ جنہیں رمضان المبارک جیسا مبارک مہینہ نصیب ہوا اللہ ہمیں رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کی سعادت عطا فرمائے یہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا عشر ہے جبکہ اس عشرے کی طاق راتیں ہمارے لئے نعمت خداوندی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔