پی ایس 114 میں مقبولیت میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے: حلیم عادل شیخ

19 جون 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پی ایس 114میں مقبولیت میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے‘ حلقے کی عوام کی ساری توجہ کا مرکز اس وقت تحریک انصاف بنی ہوئی ہے پیپلز پارٹی پی ایس 114کی عوام کو ہراساںکرکے جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگاہم کسی کو بھی الیکشن جیتنے کےلئے منفی ذرائع اور پروپیگنڈہ کا استعمال نہیں کرنے دیں گے الیکشن جیتنے کےلئے پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی کی نوازشات صرف ووٹنگ کے دن تک محدود ہیں مگر عوام اب جان چکی ہے کہ یہ سب دکھاوا ہے جو پچھلے 9 سالوں میں انہیں کچھ نہ دے سکے وہ آئندہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔