ٹھپہ مافیا اور ٹوٹے تیروںکا دور ماضی بن چکا ہے‘ اعلی اکبر گجر
کراچی)اسٹاف رپورٹر) ٹھپہ مافیا اور ٹوٹے تیروں کا دور ماضی بن چکا ہے قلابازی خان کے لئے سندھ کے کسی حلقے مےں کوئی گنجائش نہیںاب کراچی کے باشعور شہری پاکستان سے محبت کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے کر اپنا قومی کردار ادا کرےں گے۔ کراچی کے عوام ووٹ کی قوت سے سندھ کی سیاسی تاریخ بدلنے کا آغاز حلقہ PS-114 مےں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی سے کرےں گےکراچی کے حلقے PS-114 کے لئےپاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ چیف الےکشن کمشنر حلقہ PS-114 مےں سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لےں۔ سندھ حکومت کے افسران عوامی رائے کے خلاف سرکاری امیدوار کے مفادات کے نگران بننے سے گرےز کرےںحکومتی امیدوار نے صوبے کے سرکاری وسائل حلقے کے انتخاب جیتنے کے داﺅ پر لگا دئے ہےں۔ کراچی کا امن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وجہ سے ممکن ہوا۔ سندھ کو یتیم صوبہ سمجھ کر ڈیل کرنے والوں کو صوبے کے امن کے بارے مےں دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں کراچی کے شہریوں کے لئے سنہرا موقعہ ہے کہ شہر کو دنیا کا پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو کامیاب کرےںپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے صوبائی حلقہ PS114 کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے حلقے کے علاقے کشمیر کالونی ، اختر کالونی ، منظور کالونی مےں عوام کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو مسائل اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر دوبئی سے سندھ حکومت چلانے والے سندھ کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہےں۔عوام کے مسائل کے حل کے لئے سندھ کی صوبائی حکومت کی طرف دےکھنے کی بجائے وفاق کی مدد حاصل کر کے اہلیان کراچی کو مسائل سے نجات دلائے گی۔