کراچی آئل ٹرمینل میں کارروائی، غیر قانونی طور پر منگوایا گیا ہزاروں ٹن مٹی کا تیل ضبط

19 جون 2017

کراچی (آن لائن) کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی آئل ٹرمینل میں کارروائی کرکے غیرقانونی طور پر منگوائے گئے مٹی کے تیل کو ضبط کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2016ءسے مٹی کا تیل منگوا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی آئل ٹرمنل میں کارروائی کرکے غیرقانونی طور پر منگوائے گئے مٹی کے تیل کو ضبط کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ فیصل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے کارروائی کے دوران غیرقانونی منگوایا گیا‘ 8ہزار میٹرک ٹن مٹی کا تیل ضبط کیا گیا ہے، مٹی کاتیل سپرٹ ظاہر کرکے جنوبی کوریا سے منگوایا گیا، جو غیر قانونی ہے۔ ملزمان مٹی کا تیل 2016ءسے منگوا رہے تھے اور لاہور کی ایک کمپنی نے مٹی کا تیل منگوایا تھا۔
تیل ضبط