ضمنی انتخاب میں پی ایس 114 کے تمام پولنگ سٹیشنز حساس قرار

19 جون 2017

کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرزکے ساتھ حلقے میں فوج تعینات کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ڈی آر او نے تمام امیدواروں کو آج طلب کرلیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے ستائیس امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے، پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی، مسلم لیگ (ن)کے علی اکبر گجر،ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری، تحریک انصاف کے انجینئر نجیب ہارون سمیت 27 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں بانوے پولنگ سٹیشن تشکیل دیئے گئے ہیں جس کے لیے 818رکنی عملہ پولنگ کے روز اپنی خدمات انجام دے گا ۔
پی ایس 114