جنون ِ آزادی کو ختم کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں:سید صلاح الدین

19 جون 2017

مظفر آباد(اے این این)متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پر جانیں نچھاور کرنے والے اور ان کے وارث کشمیری عوام کے جنون آزادی کو ختم کرنا درکنار ،اسے کمزور کرنا بھی فورسز کیلئے نا ممکن ہے ۔ صلاح الدین نے ان خیالات کا اظہارجہاد کو نسل کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا بہتر ہے کہ بھارتی قیادت نوشتہ دیوار پڑھ لے ،ورنہ یہ جنون بھارت کے اپنے وجود کیلئے بھی انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔انہوں نے مجاہدین جنید متو، عادل مشتاق میر، نصیر احمد وانی اور نہتے عام شہری 34سالہ محمد اشرف، 14 سالہ احسن ڈاراور بانڈی پورہ کے نصیر احمد شیخ کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔ صلاح الدین نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس وقت بھارتی فورسز کے خلاف جانوں کی پرواہ کئے بغیر مقابلہ کررہی ہے اور کسی بھی قسم کے جبر اور طاقت کو اہمیت دئیے بغیر اپنی آزادی کی جنگ لڑرہی ہے۔
صلاح الدین