ڈیفنس میں 25 لاکھ کا ڈاکہ‘ جیون پور کے قریب مزاحمت پر خاتون زخمی

19 جون 2017
ڈیفنس میں 25 لاکھ کا ڈاکہ‘ جیون پور کے قریب مزاحمت پر خاتون زخمی

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے رائے ونڈ کے علاقہ میں اشتیاق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 8لاکھ روپے مالیت، ساندہ مےں نعیم اور اس کی فیملی سے 6لاکھ روپے مالےت ، شاہدرہ مےں اویس اور اس کی فیملی سے 5لاکھ50ہزار روپے مالےت، نواب ٹاﺅن کے ر ہائشی سجاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر5 لاکھ روپے مالیت، ستوکتلہ مےں خالد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، ہربنس پورہ مےںعامر سے 4لاکھ روپے، شیراکوٹ مےں عاصم سے 2لاکھ روپے، وحدت کالونی میں عاقب سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں وسیم سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاﺅن میں حسن سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں انور سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ڈیفنس اے میں واقع نواز کی دکان سے 25لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرلےا ہے۔ چورں نے نواں کوٹ میں سے ذوہیب، فیکٹری ایریا میں سے نعیم کی کارےں جبکہ شاہدرہ میں سے سفیان، نواب ٹاﺅن میں محمدعلی،باٹا پور میں شاہد، اچھرہ میں عاطف، نشترکالونی میں سے ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلےں۔ لاہور روڈ کی آبادی جیون پور کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا‘ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے خاتون کے کان زخمی کر دئیے۔ طالب علم اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ کار پر سوار سکندر آباد آ رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے اسلحہ تان کر کار روک لی انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین لی۔ واردات کے دوران خاتون کے دونوں کان زخمی ہو گئے۔ گھلا وٹواں میں چوروں نے زکریا کے گھر میں دیگر لاکھوں روپے مالیت کبوتر چوری کر لئے۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں چوروں نے داخل ہوکر تقریباً دس لاکھ روپے کی رقم دیگر سامان چوری کر لیا۔
ڈاکے