یمن : مارکیٹ پر بمباری‘ 24 شہری جاں بحق‘ سعودی اتحادی فوج ملوث ہے : باغیوں کا الزام

19 جون 2017

صنعا ئ( نیٹ نیوز ) یمن کے شمالی علاقوں میں ایک مارکیٹ پر فضائی حملے میں 24شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا، باغیوں نے الزام سعودی اتحاد ی فوج پر عائد کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ قات کی تجارت کا مرکز تھی جو ایک پودے کا پتہ ہے اور یمن میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کی خانہ جنگی میں گزشتہ دو برسوں کے دوران8ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یمن میں دنیا میں ایک بڑا نسانی بحران ہے، قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ 17لاکھ افراد میں قحط پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ یمن میں حالیہ دنوں میں گیسٹرو کی بیماری سے 900سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یمن