پشاور: گھریلو تنازع‘ سفاک شخص نے بھائی اور بھاوج کو قتل کردیا‘ 2بھتیجے زخمی
پشاور(صباح نیوز)پشاور کے نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی، بھابھی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورچاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم کا بھائی اور بھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرارہو گیا۔قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
بھائی/بھاوج قتل