,پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں سے چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا

19 جون 2017

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں سے چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا۔22رمضان پاکستان کے لئے بہت مبارک دن ثابت ہوا‘22 رمضان 1992ءکو ہی پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا اور اب 22رمضان ہی کو پاکستان پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فاتح پاکستانی ٹیم میں کوئی بڑا اسٹار نہیں اور رینکنگ میں یہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ایونٹ سے آغاز سے قبل ٹیم کو کسی کھاتے میں شمار نہیں کیا جارہا تھا پہلے میچ میں بھارت سے ناکامی کے بعد پاکستان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا جو ٹرافی تک کامیابی سے ہمکنار ہوا۔فخر زمان‘ حسن علی اور فہیم اشرف ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دئیے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں انگلش کھلاڑیوں کا لطیفہ بھی وائرل ہوا جس میں وہ پوچھتے ہیں کہ رمضان کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان جیتا ہے۔