اسٹیبلشمنٹ حامی جماعتوں کے بعض اپوزیشن پارٹیوں سے اتحاد کی کوششیں ناکام

19 جون 2017

اسلام آباد (آئی این پی) اسٹیبلشمنٹ کی حامی جماعتوں کے بعض اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی بیل مونڈے نہ چڑھ سکی، اپوزیشن جماعتوں نے اس ممکنہ اتحاد سے قدم پیچھے ہٹا لئے، آمادگی ظاہر نہیں کی، دینی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کی حامی جماعتوں کے بعض اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کی نئی کوششیں شروع کی گئی تھیں مگر اپوزیشن کی جانب سے گرمجوشی نہ ملنے پر یہ کوششیں آغاز ہی میں دم توڑ گئی ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ کی حامی ان جماعتوں کے اپوزیشن جماعتوں بشمول بڑی دینی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیلئے ممکنہ حد تک اثرورسوخ کو استعمال کیا گیا تھا اور اس ضمن میں ماضی میں ناراض ہونیوالی بعض شخصیات کو منانے اوراتحاد کی کوششوں کو آگے بڑھانے کےلئے کردارادا کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا مگر یہ شخصیات ماضی کے تلخ تجربے کے پیش اس معاملے میں سرگرم نہ ہوسکیں ۔ اتحاد کی صورت میں ان دینی جماعتوں کے موجودہ حلیف جماعتوں کے ساتھ انتخابات میں صرف ایڈجسٹمنٹ ہوسکے گی جبکہ دینی جماعتوں کے اتحاد کو عملی شکل ملنے پر ایک نشان کے ساتھ انتخابی معرکے میں اترے گا۔
کوششیں ناکام

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...