فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

19 جون 2017

لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فائنل میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنے والے ٹیم کو فائنل میچ کے لیے برقرار رکھا۔ پاکستان ٹیم میں رومان رئیس کو ڈراپ کر کے انکی جگہ محمد عامر کی سکواڈ میں واپسی ہوئی۔ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیلے تھے ان کی جگہ رومان رئیس کو ون ڈے کیپ دی گئی تھی۔ رومان رئیس پاکستان کی طرف سے ون ڈے کیپ حاصل کرنے والے 124 ویں کھلاڑی تھے۔