آپ بہت اچھا کھیلے، ہمیں تمام شعبوں میں مات دی،بہت مبارک ہو

19 جون 2017

ممبئی (سپورٹس ڈےسک )پاکستان کے ہاتھوں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔فائنل میچ سے قبل جہاں ہندوستانی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی فائنل میں جیت کو ناممکن قرار دیا تھا وہیں اداکار رشی کپور نے بھی پاکستان کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔رشی کپور نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں، کیوں کہ 18 جون (فادرز ڈے) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘۔اپنی ٹوئٹس کے سلسلے میں رشی کپور نے ایک ایسی ٹویٹ بھی کی، جسے پڑھ کر صارفین ا?گ بگولہ ہوگئے، اداکار نے لکھا ’اچھا چھوڑو یار، تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو صرف دہشت گردی بند کردو یار، مجھے ہار منظور ہے، ہمیں امن اور پیار چاہیے‘۔تاہم اب فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد رشی کپور نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو جیت پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ا?پ نے ہمیں شکست دی۔آپ بہت اچھا کھیلے۔ ہمیں تمام شعبوں میں مات دی۔ بہت مبارک ہو۔ میں ہار مانتا ہوں۔