چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر: پاکستان کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ترقی، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر گیا

19 جون 2017
چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر: پاکستان کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ترقی، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر گیا

دبئی (سپورٹس ڈےسک )پاکستان کرکٹ ٹیم نے چمپیئنزٹرافی 2017 کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو 180 رنز سے شکست دے کر درجہ بندی میں بہتری کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔اوول کے میدان میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ میں 338 رنز بنائے اور باو¿لنگ کے شعبے میں پہلے ہی اوور سے ہی ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ کو تہس نہس کرنا شروع کردیا تھا۔محمد عامر، حسن علی، جنید خان اور شاداب خان کی نپی تلی باو¿لنگ کےسامنے ہندوستانی بلے باز 31 ویں اوور میں 158 رنز پر آو¿ٹ ہو کر میچ 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئے۔پاکستان نے ہندوستان کے خلاف واضح فتح کے ساتھ نہ صرف چمپیئنز ٹرافی حاصل کرلی بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لٹکنے والی تلوار کو بھی ہٹادیا۔چمپیئن بننے سے قبل پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی کم درجے آٹھویں نمبر پر موجود تھیں تاہم اب ایونٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کے بعد 95 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ سے ایک درجہ پیچھے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ایک روزہ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جس کو پاکستان نےٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں شکست دی تھی۔سابق عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے اور چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست کھانے والی ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان نے چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ درجہ بندی میں چوتھا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اور ان کے پوائنٹس کی تعداد پاکستان سے بہت زیادہ ہے جبکہ چھٹے نمبر پر موجود بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔پاکستانی ٹیم کو درجہ بندی میں بہتر نمبر کے لیے مستقبل میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کے پوائنٹس 93 ہیں جو محض 2 پوائنٹس کا فرق ہے۔ویسٹ انڈیز بدستور نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کا نمبر 11 ہے۔