چیمپئنز ٹرافی فائنل ، محمد عامر کا خطرناک اوپننگ سپیل، انڈین بیٹنگ کی کمر توڑ دی

19 جون 2017

اوول (سپورٹس ڈےسک )چےمپئنز ٹرافی کے فائنل مےں پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے باﺅلنگ کا آغاز کےا تو ان کے ارادے ہی انڈےن بلے بازوں کو پرےشان کرنے کے تھے انہوں نے اپنے پہلے ہی سپیل میں تین اہم کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے پاکستان کو جےت کی راہ پر گامزن کر دےا،عامر نے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر روہت شرما کو آو¿ٹ کر دیا،عامر کے دوسرے اور میچ کے تیسرے اوور میں ورات کوہلی کا سلپ میں کیچ ڈراپ ہوا،کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر ورات کوہلی آو¿ٹ ہو گئے،،محمد عامر نے میچ کے نویں اوور میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی شیکھر دھون کو آو¿ٹ کر دیا۔ اس وقت انڈیا کا سکور 33 رنز پر تین وکٹ ہو گیا۔،محمد عامر نے اپنے پہلے چھ اووروں میں 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا