اظہر علی نے ون ڈے مےچوں کی ففٹی مکمل کر لی

19 جون 2017

لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی کے پچاس انٹرنیشنل میچ مکمل ہو گئے۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پچاسویں میچ میں اظہر علی نے 59 رنز سکور کیے۔ پچاس میچوں میں اظہر علی کے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں رنز کی تعداد 1833 ہو گئی۔ جس میں تین سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔