ورلڈ ہاکی لیگ، بھارت نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دیدی

19 جون 2017
ورلڈ ہاکی لیگ، بھارت نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دیدی

لندن (نمائندہ سپورٹس) ٹیم بدلی، کٹ کا رنگ بدلا نہیں بدلی تو پاکستان ہاکی ٹیم کی ہار کی عادت نہیں بدلی۔ لی ویلی پارک میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کی شرمناک داستان لکھی جا رہی ہے۔ ہالینڈ کیخلاف چار، کینیڈا چھ صفر اور بھارے کیخلاف بھی بڑے مارجن سے شکست نے پاکستان ہاکی کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت نے پول میچ میں پاکستان کو سات ایک کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پاکستان کی ورلڈ ہاکی لیگ مقابکوں میں یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ پھٹ پڑے میچ کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہیں بگڑا آج کا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...