اظہر اور فخر نے بھارت کیخلاف بڑی اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

19 جون 2017

اوول (اے پی پی) اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کے خلاف انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں 128 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اظہر اور فخر نے آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت کا سعید انور اور عامر سہیل کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، سعید اور عامر نے 1996ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں اوپننگ شراکت میں 84 رنز جوڑے تھے، فخر اور اظہر نے اسی دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ اس کے علاوہ یہ 14 برس بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے مسلسل دو میچز میں اوپننگ میں سنچریوں کی شراکت داری قائم کی ہو، 2003ءمیں آخری بار پاکستان نے مسلسل دو میچز میں اوپننگ میں سنچریوں کی شراکت داری قائم کی تھی۔ اوپنر فخرزمان پہلی سنچری بھی بنا ڈالی وہ 114 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور مےں چار وکٹوں پر 338 رنز بنائے اور انڈےا کو کامےابی کےلئے 339 کا بڑا ہدف دےا۔