بھارت کرکٹ ہار گیالیکن ہاکی جیت گیا ،ثانیہ مرزا

19 جون 2017

اوول (سپورٹس ڈےسک )پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چےمپئنز ٹرافی جےتی جس پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، انہوں نے بھی دلچسپ ٹوئیٹ کی۔انہیں شاید سمجھ نہیں آیا کہ وہ اس موقع پر اپنے سسرال کے ملک کی ٹیم کا ساتھ دیں، یا پھر اپنے میکے کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ثانیہ مرزا نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ انہوں نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور بھارت کی ہاکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ثانیہ مرزا نے ٹوئیٹ کی کہ بھارت کرکٹ ہار گیا، لیکن ہاکی جیت گیا۔