لاہور‘ چنیوٹ‘ بھکر: پولیس کا سرچ آپریشن‘ 36 مشتبہ افراد گرفتار

19 جون 2017
لاہور‘ چنیوٹ‘ بھکر: پولیس کا سرچ آپریشن‘ 36 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (صباح نیوز+ نامہ نگار) پولیس نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور سے صباح نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن ماڈل ٹاﺅن میں مقیم چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور گرجا گھروں سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 9 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ بھکر سے صباح نیوز کے مطابق بھکر پولیس نے منکیرہ، جنڈاں والہ میں سرچ آپریشن کے دوران 45 گھروں کی تلاشی کے دوران 23افراد حراست میں لے لیا۔ 80افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان گرفتارکئے گئے جبکہ آپریشن کے دوران منشیات برآمد کی گئی۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ناکہ بندی کرکے مختلف علاقوں میں 193 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک صتیدق و فزیکل چیکنگ کی گئی‘ دوران چیکنگ ایس ایچ او رجوعہ وسیم اسلم اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
4 مشکوک افراد گرفتار