افغانستان : پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ....

19 جون 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + نیٹ نیوز) پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے جلال آباد قونصل خانے کے دو پاکستانی اہلکاروں کو جلد بازیاب کرائے جو ہفتہ کے روز براستہ سڑک پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اتوار کے روز ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کی بحفاظت واپسی کیلئے افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے اغوا کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے کابل سے بھی پاکستان کے دو سفارتی اہلکاروں کو اغوا کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ افغان حکام نے دفتر خارجہ کو بتایا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں اور لاپتہ ہونے والے پاکستانی سفارتی عملہ کے دو اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پاکستان نے حکومت افغانستان سے ان دونوں اہلکاروں کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششوں کی درخواست کی ہے اور کہا کہ اس سنگین جرم کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نفیس زکریا

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...