جب آپ واپس ائو گے تو میں اور آپ غلط فہمی دور کرلینگے ٗ عامر سہیل کا سرفراز احمد کو پیغام

19 جون 2017

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل عامر سہیل نے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ واپس آئو گے تو میں اور آپ غلط فہمی کو دور کر لیں گے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے بعد کسی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہا ہے ٗپاکستان نے اچھا کھیلا اور آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی ٗجو بھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسے سائیڈ پر رکھو۔آپ اپنا سوفیصددو،مجھے آپ پر فخر ہے۔