پاک بھارت میچ کی جھلکیاں
لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد صبح چھ بجے ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔اس موقع پر ان شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے پاس فائنل میچ کے ٹکٹ نہیں تھے وہ اس امید سے آئے تھے کہ اگر ٹکٹ مل گیا تو سٹیڈیم کے اندر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرینگے اگر نہ ملا تو سٹیڈیم کے باہر کھڑے ہو کر ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ ٭۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر اوول سٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ کشمیر کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نعرے بزی کرتے رہے کہ لے کے رہیں گے آزادی ، گو بیک انڈیا گور بیک، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ مظاہرین نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ٭۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فائنل میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنے والے ٹیم کو فائنل میچ کے لیے برقرار رکھا۔ پاکستان ٹیم میں رومان رئیس کو ڈراپ