پاکستان کی تاریخی فتح‘ کراچی میں فائرنگ اور قومی دھن پر رقص

19 جون 2017

کراچی(نیوز رپورٹر) چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین پروفائل میچ کیلئے شہر قائد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ نوجوان صبح ہی سے گرین شرٹس پہنے موٹر سائیکل دوڑانے نظر آرہے تھے۔ عید سیزن کے باوجود مارکیٹیں بندرہیں جبکہ میچ سے قبل شہر میں کرفیو کا سا سماں تھا سڑکیں سنسان حتیٰ کہ گلی محلوں میں بھی سناٹا چھایا ہوا تھا۔ شہر کے اکثر مقامات پر وائیڈ اسکرین پر میچ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جبکہ ہفتہ وار تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے دوست احباب کو افطار پر مدعو کر رکھا تھا جہاں اکٹھنا میچ دیکھنے کا لطف دوبالا ہوگیا۔میچ کے اختتام سے قبل ہی شہر کے بعض علاقوں میں جشن کا آغاز ہوگیا۔ مچلے نوجوان افطار کے فوری بعد سڑکوں پر نکل آئے اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔ دوسری جانب جیسے ہی بھارت کا آخری کھلاڑی آئوٹ ہوتے ہی شہر میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خاص طور پر صدر کے تجارتی علاقے میں جہاں دکاندار خریداروں کے انتظار کے بجائے میچ دیکھ رہے تھے نے فائرنگ میں بھی