شٹٹ گارٹ اوپن ٹینس: لوپیز اور لوکاس کی سیمی فائنل میں رسائی

19 جون 2017

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) سپین کے فلسیانو لوپیز اور فرانسیسی لوکاس پوئیل شٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ شٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ کواٹرز فائنلز میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ سپین کے فلسیانو لوپیز نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ شکست دی۔ لوپیز کی فتح کا سکور چھ سات، چھ تین اور چھ چار رہا۔ فرانس کے لوکاس پوئیل نے جرمنی کے فلپ کوشرائبر کو ہرایا۔ لوکاس ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔