حکومت بیس بال پر توجہ دے‘ عالمی سطح پر میڈل لا سکتے ہیں، سید خاور شاہ
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کرکٹ اور ہاکی کی طرح بیس بال کے کھیل پر توجہ دے تو عالمی سطح پر میڈل لا سکتے ہیں، گذشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے اور کھلاڑی کھیلوں کے ذریعے ہی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن میں قومی ٹیم کو تین مختلف ایشیائی سطح کے ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے بھیجے گی جن میں28 ویں بی ایف اے ایشین بیس بال چیمپئن شپ 2 سے 8 اکتوبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء کی ٹاپ 6 ٹیمیں حصہ لیںگی جن میں پاکستان سمیت کوریا، جاپان، چین،فلپائن اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، ایشین بیس بال انڈر15- چیمپئن شپ یکم سے 6 نومبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی ، جس میں پاکستان، جاپان، کوریا اور چین سمیت ایشیاء کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، اسی پہلی ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ ستمبر میں ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی جس میں بھی پاکستان، بھارت، کوریا، جاپان اور ہانگ کانگ سمیت ایشیاء کی چھ ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں 12 ویں پوزیشن پر جبکہ مردوں کی ٹیم 22 ویں پوزیشن پر ہے، انہوں نے کہا کہ ایشین ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میںقومی