ورلڈ ہاکی لیگ‘ پاکستان کو مسلسل تیسری شکست

19 جون 2017

لندن (نمائندہ سپورٹس) ٹیم بدلی، کٹ کا رنگ بدلا نہیں بدلی تو پاکستان ہاکی ٹیم کی ہار کی عادت نہیں بدلی۔ لی ویلی پارک میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کی شرمناک داستان لکھی جا رہی ہے۔ ہالینڈ کیخلاف چار، کینیڈا چھ صفر اور بھارے کیخلاف بھی بڑے مارجن سے شکست نے پاکستان ہاکی کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت نے پول میچ میں پاکستان کو سات ایک کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پاکستان کی ورلڈ ہاکی لیگ مقابکوں میں یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی مسنگ اور ہم آہنگی کے فقدان نے بھارت کو حملوں کے کئی مواقع دیے۔ دو کوارٹرز کے اختتام پر بھارت کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔ بھارت کی طرف سے ہرمن سنگھ نے پہلا گول پنالٹی کارنر پر کیا دوسرا فیلڈ گول رمن دیپ اور تیسرا گول تلویندر نے کر کے اپنی ٹیم کی برتری تین صفر کر دی۔ بھارت کیطرف سے چوتھا گول پنالٹی کارنر پر ہرمن پریت نے کیا۔ بھارت کیطرف سے کھیل کے سینتالیسویں منٹ میں آکاش نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری پانچ صفر کر دی۔ انڈیا

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...