لیاری کو اس کا اصل مقام واپس دلائیں گے ۔ گورنر سندھ

19 جون 2017

کراچی( اسپورٹس رپورٹر )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے لیاری ایک قدیم علاقہ ہے جس کی اپنی ثقافت اور تہذیب ہے ، لیاری نے فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے قومی کھلاڑی فراہم کئے جنھوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ،چند برس قبل اس علاقہ کا منفی تاثر قائم ہوالیکنچار برس کی محنت سے لیاری کے علاقہ میں امن و امان قائم ہو ا ، امن و امان کے قیام میں وفاقی حکومت ، رینجرز ، پولیس اور دیگرقانون نا فذ کرنے والے اداروں با الخصوص پاک فوج نے زبر دست کردار ادا کیا ، امن و امان کے قیام میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید انصاری کی جانب سے دی جانے والی افطار ڈنرکی دعوت سے خطاب میں کیا ۔ مسلم لیگ سندھ کے صدر با بو سرفراز جتوئی ،مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری کھیل داس کو ہستانی، راجہ انصاری ، چوہدری سہیل ، منیر احمد ، عابدبروہی ، اسلم بھٹہ ، میر مشتاق ، نا صر کریم ، میاں محمد رشید سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری کی اصل شناخت بھی واپس لائیں گے ،علاقہ میں فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ سمیت دیگر کھیل کو فروغ دینگے