شیراز اسپورٹس رمضان کر کٹ ٹرافی سندھ پولیس (صائمہ گروپ) کی کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی گرائونڈ پر جاری چھٹے شیراز اسپورٹس رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا ۔سندھ پولیس(صائمہ گروپ) نے جعفربرادرز نو رنز سے شکست دیدیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندہ پولیس (صائمہ گروپ) نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر115رنز اسکورز بنائے ۔ ریاض احمد نے 37رنز ناٹ آؤٹ ، حسینن بخاری 26اور عفان احمد نے 17رنز اسکورز بنائے ۔ عثمان علیم اور حسن سردار نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں جعفربرادرز 19.5اوورز میں 106رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔فہد انجم نے 42رنز کی اننگ کھیلی۔لیگ اسپنر گل زماں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 20رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین بخاری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کامران حسین نے گل زماں کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔ ۔میچ میں صابر حسین اور محمد احتشام نے امپائرنگ جبکہ سید عابد علی نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔