آل کراچی سیون اے سائیڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ

19 جون 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی سیون اے سائیڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میںمزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے میٹروویل اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے ینگ پرنس کو 3-0سے مات دی۔ تیسرے میچ میں نیشنل آفریدی نے محمود آباد محمڈن کو پنالٹی ککس پر4-2 سے ہرادیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔چوتھے میچ میں بلیجی بلوچ نے پیر آباد گولڈن کو 5-2سے ٹھکانے لگادیا۔ پانچویں میچ میں شہباز محمڈن نے کوہاٹ اسپورٹس کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرانے میں کامیاب ہوگئی۔ چھٹے میچ میں پاک جوہر نے قادری اسپورٹس کو3-1 سے شکست دیدی۔ اس میچ میں مہمان خصوصی ڈی ایف اے ویسٹ کے میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء سے دونوں ٹیمو کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ان کے ساتھ رحمت بلوچ، فاروق آفریدی، رحمت علی، فضل حسین بلوچ، انور،اقبال ویگر موجود تھے۔ ان میچوں میں ریفری کے فرائض نذیر احمد،انور، آصف کلو، اسٹنٹ ریفریز سرزمین ، واسع، محمد علی شاکا، میچ کمشنر اقبال مہناس، آصف ڈاٹ اور فضل حسین تھے۔