رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ شفیع محمڈن کلب کے نام

19 جون 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بلوچ محمڈن فٹبال کلب ڈی ایف اے سا?تھ کے زیراہتمام رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل شفیع محمڈن فٹبال کلب لیاری نے کلری اسٹار کو5-3 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ عثمان پارک گرا?نڈ بھیا آباد میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا شفیع محمڈن نے کلری اسٹار کو ایک سخت مقابلے کے بعد سے مات دیکر فاتح ٹرافی اپنے نام۔ فاتح ٹیم کی طرف سے نعمان اور باسط نے 2,2گول کئے، عمران نے ایک گول بناکر ٹیم کو فتح دلوائی۔ ناکام سائیڈ کی طرف سے سرور نے دو اور محمد نے ایک گول بنایا۔ریفری شاہ نواز، اسٹنٹ عبدالباقی، نذرشباب اور نیاز علی تھے۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ سا?تھ کے نائب صدر فیصل دشتی نے انعامات تقسیم کئے ،شفیع محمڈن کو ٹرافی کے ساتھ15 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی ،رنراپ ٹیم کلری اسٹار کو 10ہزار روپے ٹرافی کے ساتھ دیئے گئے۔ اس موقع پر ،سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ، گلاب بلوچ، نیشنل کوچ غلام شبیر، استاد محمد اقبال سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔