جامشورو کے ٹگ آف وارڈگر ی کالج کوٹری کے نام

19 جون 2017

کوٹری (نامہ نگار)"عوامی آرگنائزیشن کھیلوں کے فروغ میں بھی بھر پور تعاون کریگی آرگنائزرز کو چاہئے کہ وہ نو جوانوں کے بہتر مستقل کی خاطر زیادہ سے زیادہ صحتمندانہ سر گرمیوں کا انعقاد کریں"۔ ان خیالات کا اظہار عوامی آرگنائزیشن جامشورو کے چیئر مین سید عرفان علی شاہ نے اسپورٹس ویلفیئر پاکستان کے زیر اہتمام عوامی آرگنائزیشن جامشورو اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جامشورو کی فوکل پرسن مریم کیریو کے تعاون سے جاری رمضان اسپورٹس فیسٹیول جامشورو کے ٹگ آف وار ایونٹ کے فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کوٹری میں گرائونڈز اور پبلک پارک کی کمی کی شکایات کے جواب میں کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار ملک اسد سکندر خان سے آرگنائزرز کے وفد کے ساتھ جلد ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور ان شاء اللہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری پر ویزا حمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں مہمانوں کی آمد پر پر ویز احمد شیخ نے سید عرفان علی شاہ کو
اجرک پہنائی جبکہ ایونٹ مینیجر ذاکر خشک، فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری ظہیر الدین مگسی اور سعادت علی نے اعزازی مہمانوں محمد یٰسین مستوئی، معشوق چوہان اور صدام رند کو اجرک کے تحائف پیش کئے اور ٹیموں سے ان کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں کھیلے گئے فائنل میں ڈگر ی کالج کوٹری اسٹوڈنٹس کلب نے آئرن مین کلب کوٹری کو2-1سے ہرا کر فاتح ہونے کا