غزوہ بدرمیںصحابہ کرام نے اپنے جذبہ ایمانی اور یکجہتی کے ساتھ کفارکامقابلہ کیا

19 جون 2017

کراچی ( نیوز رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا وہ عظیم معرکہ ہے جس نے کفرواسلام،حق وباطل اور سچ وجھوٹ کونمایاں کرکے رکھ دیا۔غزوہ بدرمیںصحابہ کرام نے اپنے جذبہ ایمانی اور یکجہتی کے ساتھ جب کفارکامقابلہ کیاتوہزار کے لشکر کے سامنے صرف 313صحابہ کرامؓ نے فتح حاصل کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔غزوہ بد رکی فتح نے اسلامی حکومت کی بنیادرکھی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور پر پھیلا تو انہیں چاہیے کہ وہ غزوہ بدر کا تفصیلی مطالعہ کریں،انہیں احساس ہوگا کہ مسلمانوں کو کتنی سخت اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور کتنے مسلمانوں کو شہید کیا گیا اس رویے کے باوجود جب مسلمان کامیاب ہوئے توجو لوگ مسلمانوں کے خلاف لڑرہے تھے تواُنکی رہائی صرف مسلمانوں کو تعلیم دینے پر منحصر تھی۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ غزوہ بدرہمیں اتحادو اتفاق یکجہتی کا پیغام دیتا ہے کیونکہ عالم کفرمسلمانوں اور اسلام کے خلاف متحدہوچکاہے عالمی امن کوسبوتاژکرنے کے لئے مشرقی وسطیٰ میں قطر،یمن،سعودی عرب،لیبیا،عراق،مصراور ایران کے مابین غلط فہمیاں پیداکرکے ان کی معاشی ومالی قوت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔