کریم آباد روڈ کو تجاوزات سے پاک کررہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر وسطی

19 جون 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیا±الدین تا کریم آباد روڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جارہا ہے اور اب تک 180 سے زائد تجاوزات جن میں تین منزلہ مکانات, دکانیں اور دیگر تجاوزات شامل ہیں مسمار کی جا چکی ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن آئندہ پندرہ دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا. یہ بات ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔