حکمران اپنی تلاشی دیں ،پرویز مشرف پرحملے نہ کریں‘تبریزعورہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدرچودھری تبریزعورہ ،چیف کوآرڈی نیٹر سعیداحمدبھٹی اورسیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کے ساتھ ساتھ انتہاسے زیادہ بدزبانی بھی آشکارہوگئی ہے۔عابدشیرعلی وزارت بچانے اور حق نمک اداکرنے کیلئے پرویز مشرف کانام استعمال کرتے ہیں۔قومی قیادت پرحملے کرنیوالے سیاسی بونے اس طرح قدآورنہیں ہوسکتے۔ حکمران اپنی تلاشی اور صفائیاں دیں ،پرویز مشرف پرحملے نہ کریں۔جنرل (ر)پرویز مشرف مردمیدان ہیں ،مچھروں کے ڈر سے شریف خاندان جدہ بھاگ گیا تھا۔پرویز مشرف پاکستان کے محافظ اورمعمار ہیں ،ان کیخلاف ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔جے ٹی آئی شریف خاندان سے جوبھی سوال پوچھتی ہے وہ اپنی توپوں کارخ پرویز مشرف کی طرف موڑدیتے ہیں۔ تخت پنجاب پربراجمان شعبدہ شریف اورگالم گلوچ بریگیڈ کابھونپوعابدشیرعلی کی منفی اورمنافقانہ سیاست کے نتیجہ میں حکمران جماعت کاجنازہ اٹھ گیا ۔چودھری تبریزعورہ ، سعیداحمدبھٹی اور مشرف سے بھیک مانگ کر شریف خاندان جدہ گیا۔