جامعات میں کشمیر و فلسطین کے حوالے سے حقائق نہیں بتائے جا رہے ہیں‘ زبیر ہزاروی
کراچی (نیوز رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ ہمارے جامعات میں کشمیر و فلسطین کے حوالے سے حقائق نہیں بتائے جا رہے ہیں‘ جامعات چاہتی ہیں کہ جب طالب علم جامعہ سے فارغ ہو کر نکلے تو صرف کتابی صلاحیتو ں کا حامل ہو اسے حالات حاضرہ اور معاشرت کے اصول نہ معلوم ہو‘ تاریخ اسلامی نہ معلوم ہو‘ اسلام کے حوالے سے نظریاتی طور پر وہ طلبہ تیار نہ ہو‘ جامعات سے نکلنے والا طالبعلم صرف نوکری کی تلاش میں مصروف رہے‘ جامعہ کراچی میں پہلے کبھی کشمیر کےلئے امن واک کی جاتی تھی‘ یہاں سے تحقیقی مواد باہر دنیا میں بھیجا جاتا تھا مگر اب یہ سب کچھ ناپید ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے طلبہ کے اعزاز میں نورانی ریسرچ سینٹر میں منعقدہ تربیتی اجتماع و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔