قاری نسیم صدیقی کی خدمات تادیریادرکھی جائیںگی،بچودیوان
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان،سیکریٹری جنرل ڈاکٹرسیدحسین سعید،سیکریٹری انفارمیشن محمدعالم آفتاب،صدرڈسٹرکٹ کورنگی حافظ عبدالحافظ صراف،سرپرست حاجی رشیداحمد ، مولانا عارف کمال ،مولا نابشیراحمد ،مولانا کفایت اللہ،سلیم اللہ ودیگرذمہ داران نے پی ایم اے کے فاﺅنڈ رممبراورڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری جنرل قاری نسیم احمدصدیقی کی رحلت پران کی یادمیںمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم قاری نسیم صدیقی کی پاک مسلم الائنس کیلئے گرانقدرخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیںگی،مرحوم نے ہرموقع پربنگلہ زبان بولنے والوںکے حقوق کیلئے آوازبلندکی،مرحوم پی ایم اے کے فاﺅنڈرممبراورانتہائی مخلص رہنماءتھے،قاری نسیم صدیقی کی رحلت بنگلہ زبان بولنے والوںکیلئے عظیم صدمہ ہے،پی ایم اے ایک مخلص اورعظیم رہنماءسے محروم ہوگئی ،پاک مسلم الائنس مرحوم کی خدمات کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،محب وطن بنگلہ زبان بولنے والوںکے حقوق کے حوالے سے جب بھی کوئی تحریک چلے گی اورآوازبلندہوگی قاری نسیم صدیقی کی یادیںسب کوانتہائی دل گرفتہ کرجائیگی۔