طبقاتی نظام نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ممتاز سہتو
کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ طبقاتی نظام نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے،تعلیم سے لیکر انصاف تک غریب وامیر کیلئے الگ الگ پیمانے ہونے کی وجہ سے محرمیوںاور مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جماعت اسلامی کا روز اول سے ہی یہ مطالبہ ہے کہ ملکی دولت کی لوٹ مار میں ملوث افراد کا بلاتفریق اور کڑا احتساب ہونا چاہئے، اگر ملک میں اسلامی حکومت ہوتی تو کوئی کرپشن کرتا اور نہ ہی کوئی قانون سے بالاتر ہوتا کیونکہ اسلام میں کوئی بھی تفریق نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ ملک میں غربت وافلاس اور محرومیاں کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے۔ سندھ اسمبلی بجٹ میں صرف اسپیکر ہاﺅس کی مرمت کیلئے 45کروڑکی خطیر رقم رکھنا سراسر ظلم ہے ایسے حکمرانوں سے خیر کی امید رکھنا عبس ہے۔۔ عوام کو ملک کے مستقبل اور اپنے حالات کی تبدیلی کیلئے دیانتدار قیات کو آگے لانا ہوگا۔