کائنات غزل سے قرطاسِ ادب کے فرخ جعفری کا اظہار افسوس

19 جون 2017

کراچی( پ ر) نوائے وقت کی ملی ایڈیشن کی مضمون نگار اور قرطاسِ ادب کی کوآرڈینیٹر کائنات غزل کے شوہر محمد کامران شاہراہ فیصل پر دوران سفر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ قرطاس ادب کے صدر فرخ جعفری، سیکریٹری تبسم صدیقی، نصیر الدین نصیر بدایونی، آصف علی آصف، ناہید عزمی، زیب النساءزیبی، عروج زہرا،شبینہ گل انصاری، عامر ابصار اور دیگر عہدیداران و ممبران نے کائنات غٰزل سے اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کامران کو جلد صحت عطافرمائے۔