پاکستانی اوپنرز کی بھارت کیخلاف سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ، فخر زمان کی پہلی سنچری ، اظہر علی نے 59 رنز بنائے

19 جون 2017

لندن (سپورٹس رپورٹر+ آئی این پی ) بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سنچری شراکت قائم کر دی۔ یہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنرز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔ اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔ اس سے قبل سب بڑی بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز سعید انور اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 1996ء کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مقابلے میں 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ فخر زمان نے 114 رنز بنائے جس میں 3چھکے اور 12چوکے شامل تھے ۔