کرکٹ ٹیم کو ڈبل ڈیکر بسوں پر لاہور لایا جائے، زندہ دلوں کی وزیراعلیٰ سے اپیل

19 جون 2017

لاہور (خبر نگار) شائقین کرکٹ اور لاہور کے زندہ دلان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم جب لاہور پہنچے تو ٹورزم کی ڈ بل ڈیکر بسیں جن کی اوپری چھت نہیں ہوگی پر بٹھا کر کھلاڑیوں کو شہر لایا جائے۔ ٹیم ٹرافی کے ساتھ شاہراہ قائداعظم، جیل روڈ، کینال روڈ کا چکر لگا کر PCB ہیڈ کوارٹر تک جائے تاکہ اسے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا جا سکے۔