عارف والا: مٹھائی بیچنے والوں نے مفت مٹھائی بانٹ دی

19 جون 2017

عارفوالا (نامہ نگار) عارفوالا میں چیمپیئن ٹرافی جیتنے کی خوشی میں جشن کا سماں، مٹھائی کی دکانوں کے مالکان نے مٹھائی فری تقسیم کردی۔ نوجوان و کرکٹ کے شائقین بھنگڑے ڈالتے ہوئے سڑکوں پر آگئے در و دیوار پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے، مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔