پی آئی اے نے سرفراز احمد کو ترقی دیدی
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) سی ای او پی آئی اے نیئر حیات نے سرفراز احمد کو گروپ 7میں ترقی دیدی ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ترقی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ چیئر مین پی آئی اے عرفان الٰہی نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔