پاکستان بھارت فائنل: نوسر باز نے پاکستانی پرستار کو 400 پائونڈ میں ناکارہ ٹکٹ بیچ دیا

19 جون 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھارت فائنل میچ سے نوسرباز نے بھی فائدہ اٹھا لیا، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی پرستار کو نوسر باز نے 400 پائونڈ میں سٹیڈیم میں داخلے کا ناکارہ ٹکٹ بیچ دیا، ٹکٹ پر سٹیڈیم میں پہلے ہی انٹری ہو چکی تھی۔